راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے جعلی دستاویزات اور بوگس پاور آف اٹارنی کے ذریعے لاکھوں روپے مالیت کی اراضی غیر قانونی طور پر ہتھیانے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ۔دورانِ انکوائری یہ بات ثابت ہو گئی کہ ملزم اعجاز حسین شاہ نے مبینہ طور پر جعلی اور بوگس پاور آف اٹارنی تیار کروایا اور اس کا غیر قانونی استعمال کرتے ہوئے 15کنال 10 مرلے قیمتی جگہ پر ناجائز قبضہ جمایا اور اسے اپنے نام کروایا۔ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے ملزم اعجاز حسین شاہ کو حراست میں لے لیا ۔