اسلام آباد(تنویر ہاشمی )سبزی و فروٹ منڈی اسلام آباد میں مسجد کے قریب واقع نالے پر مبینہ طور پرغیر قانونی ڈمپنگ کی گئی ہیں جس کے باعث نالہ تنگ ہوگیا ہے اورموسم برسات میں سیلاب کی صورت میں پانی کی نکاسی متاثر ہونے سے لوگوں کے جان ومال کو شدید نقصان ہوسکتا ہے، اس حوالے سے انوائر منٹ ڈائر یکٹوریٹ سی ڈی اے نےنوٹس لیا او ر سبزی منڈی میں نالہ کےاطراف میں نا جائز ڈمپنگ پر دو لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا اس کے باوجود نالے کے اطراف سے ڈمپنگ اور تجاوزات کو ہٹایانہیں گیا ، اس حوالےاسلام آباد سبزی منڈی مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین ساجد عباسی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ انہوں نے اس پر نوٹس لیاتھا ڈمپنگ کو ختم کرانے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ مارکیٹ کمیٹی کے رکن طاہر ایوب نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مذکورہ جگہ پر کوئی قبضہ نہیں کیاگیا بلکہ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کی اجازت سے لوڈنگ اور ان لوڈنگ کےلیے جگہ بنائی گئی ہے، نالہ اس جگہ سے چار سو میٹر دور ہے،اور اس جگہ سے ریڑھی والوں کا قبضہ بھی چھڑوایا گیا ہے، شہریوں نے سی ڈی اے سے مطالبہ کیا ہےکہ نالے پر ناجائز ڈمپنگ کو ختم کر ایاجائے ۔