راولپنڈی،حطار (سٹاف رپورٹر،نامہ نگار) ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق مریڑ حسن ریلوے پل پر اکمل خان ولد محمداسلم ریل گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا،اس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال راولپنڈی منتقل کردی گئی ۔ادھرخانپور کے نواحی علاقہ ندی ہرو میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، پنڈگاکھڑہ کا رہائشی 17 سالہ ملک ولید گھڑی سیداں اور کوٹھہ کے قریب ندی ہرو کے پانی میں نہاتے ہوئے اچانک گہرے میں ڈوب گیا ۔