راولپنڈی ( ساجد چوہدری )حالیہ مون سون بارشوں سے ہائیکورٹ روڈ (چوہدری بوستان روڈ ) کی خستہ حالی میں اضافہ ہو گیا ،شہریوں کے مطابق لاوارث روڈ کے بعض حصوں پر گڑھے پڑھ چکے ہیں، اس روڈ کا کوئی پرسان حال نہیں ،پہلے ہی سڑک کا ایک بڑا حصہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا مگر حالیہ بارشوں نے اس روڈ کی رہی سہی کسر بھی نکال دی ہے ، شہریوں نے وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے ، شہریوں کے مطابق اس روڈ سے آرڈی اے کو کمرشلائزیشن فیسوں کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے مل رہے ہیں جبکہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن 2014 سے ہائوس اور کمرشل ٹیکس کی مد میں سالانہ لاکھوں لاکھوں روپے اکٹھے کر رہا ہے مگر شاید ہی آج تک اس سڑک کیلئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ذریعے کوئی رقم جاری کی ہو، شہریوں کے مطابق سواں پل سے سکیم تھری تک تقریباً چھ کلومیٹر سڑک پر جگہ جگہ گڑھے پڑ چکے ہیں۔