• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کامیڈیا ٹائون میں اندھے قتل کی تفتیش نتیجہ خیز مرحلے میں داخل ہونے کا دعویٰ

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد پولیس نے تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میڈیا ٹاؤن میں گھریلو ملازم کے اندھے قتل کی تفتیش نتیجہ خیز مرحلے میں داخل ہونے کا دعویٰ کیا ہے، سی بلاک میں صحافی عظمت اللہ کے گھر میں رہائش پذیر چوکیدار اعجاز سکنہ مانسہرہ کو مالک مکان اہل خانہ کی عدم موجودگی میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا، پولیس نے مقتول کے بھائی سہیل کی مدعیت میں اندھے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا تھا۔
اسلام آباد سے مزید