• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، خدمت مراکز پر شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا ڈیٹا جاری

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد پولیس نے رواں سال کے دوران12 سٹیٹ آف دی آرٹ پولیس خدمت مراکز پر شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا ڈیٹا جاری کردیا ہے، ایف سکس، جی نائن، ڈپلومیٹک انکلیو،ایچ الیون،بنی گالہ، چیمبر آف کامرس، سواں گارڈن، کھنہ، جی 14، ، ڈی سی آفس، موبائل وینز سے شہریوں کو 21160 کریکٹر سرٹیفکیٹ ، 977 گاڑیوں کی ویری فکیشن ، 13 ہزار 321 کرایہ داروں کا اندراج ، 29 ہزار 355 شہریوں کی جنرل پولیس ویری فکیشن کی گئی، 6 ہزار 163 شہریوں کی درخواستوں پر گمشدگی رپورٹس ، 727 گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن ، 5 ہزار 597 غیر ملکیوں کی رجسٹریشن، 4 ہزار 911 غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے کے سرٹیفکیٹ بھی جاری کئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید