• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت چہلم شہدائے کربلا پر خصوصی انتظامات وسیکیورٹی یقینی بنائے، حسین مقدسی

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) سربراہ تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ پاکستان علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں چہلم شہدائےؓ کربلا کے موقع پر خصوصی انتظامات کرے اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ پاکستان کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ سید قمر حیدر زیدی، علامہ سید رفاقت علی نقوی، سید غضنفر علی شاہ ایڈووکیٹ، عمار یاسر علوی، علامہ سید شبیہ الحسن کاظمی، سرپرست ایم ایف وی سردار عبادت حسین شاہ، چوہدری مشتاق حسین، سید علی اجود نقوی، علامہ انوار کاظم، سید حسن کاظمی، ڈاکٹر عون عباس کاظمی نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید