• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھریلو ملازمہ سے زیادتی کرکے بیرون ملک فرار ہونیوالے مرکزی ملزم کی ریڈ وارنٹ جاری

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) سواں گارڈن میں اجتماعی زیادتی سے حاملہ ہو کر ماں بننے والی 15سالہ گھریلو ملازمہ کو آخر انصاف ملنے کی امید پیدا ہو گئی ہے، کئی ماہ کے احتجاج کے بعد ایس پی سٹی ڈاکٹر ایاز کی نگرانی میں تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ درج کیا گیا۔ بیرون ملک فرار مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کر دیے گئے۔ڈاکٹر ایاز حسین نے کہا کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے متاثرہ ماں اور اس کے شیر خوار بچے کے لیے محفوظ رہائش، خوراک اور طبی سہولیات کا بھی فوری انتظام کرایا۔
اسلام آباد سے مزید