راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی میں شہری رکشہ،8 موٹرسائیکلوں،طلائی زیورات،سے محروم ہوگئے۔گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں نہ رک سکیں،لاکھوں روپے لوٹ لئے گئے،گھروں کے تالے توڑ کر کروڑ روپے سے زائد کی چوریاں ہوئیں۔راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 8موٹرسائیکلوں ایک رکشے ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ چونترہ کے علاقہ مور جھنگ اڈے میں سید محمدعباس کی دکان سے 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر10ہزار روپے اور 2موبائل ،تھانہ گوجر خان کے علاقہ شیل پمپ سے ایک موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر 2لاکھ 20ہزار روپے،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈ پر2موٹرسائیکل سوارنعمان طالب سے 2موبائل اور17ہزارروپے چھین کرفرار ہوگئے ،موتی پلازہ کے قریب مرزایاسر کی گاڑی سے 8ہزار روپے ،موبائل اور شناختی کارڈ وغیرہ ،صادق آباد میں شعب سکندر کے گھرکی چھت سےاے سی ،گیس سلنڈر اور دیگراشیاء ،نیوالالہ زار میں فریدہ خان کے گھرسے 80لاکھ روپے ،محلہ روزلین 2لالہ زار میں صفیہ اویس کے گھرسے 12تولے وزنی طلائی زیورات چوری کرلی گئیں ۔