اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ او راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس کے مرض میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔اس مرض کے خاتمہ کیلئے ہمیں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا عوام کو آگاہی مہم کے ذریعے بتانا ہوگا کہ ہم ہیپاٹائٹس کے مرض سے کیسے بچ سکتے ہیں۔ راول انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام سمپوزیم میں شعبہ میڈیسن و امراض معدہ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیں۔