اسلام آباد(اے پی پی، ماریانہ بابر، فاروق اقدس، جنگ نیوز)پاکستان نےان رپورٹس کی سختی سے تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ29مئی کو امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا ہے،انہوں نے آبی منصوبوں پر بھارت کو انتباہ جاری کیا،امریکا ایران میزبانی کیلئے تیار ہیں، کویت اور بحرین پر حملے قابل مذمت ہیں، افغانستان کیساتھ مذاکرات کیلئے پرعزم ، چین نے ٹی ٹی پی سمیت دہشت گرد گروہوں کیخلاف تعاون پر اتفاق کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرانی نے کہا کہ نئی دہلی پانی کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے،دریائے چناپ کے پانی موڑنے کے منصوبے کی مذمت کرتے ہیں،آبی حقوق اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے تمام آپشنز موجود ہیں، افغان سرزمین سے دہشت گرد حملے نظر انداز نہیں کرسکتے، انہوں نے ٹرمپ کے حالیہ بیان کی تائید کی جس میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں رواں ہفتے کے آخر تک پیش رفت ہوسکتی ہے،پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔