غذر(صباح نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ 18ویں ترمیم کا سب سے زیادہ فائدہ پنجاب کو ہوا اور کہاہے کہ آج جو مقابلہ کررہے ہیں انہوں نے تو بے نظیر بھٹو پر مقدمات بنائے تھے۔نگرمیں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی پی نے عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا، بلاول بھٹو زرداری کی ترجیح عوام ہیں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ گلگت سے مینڈیٹ چاہیے تاکہ اسلام آباد جاکر کہوں کہ کوئی اور صوبہ بنانے سے پہلے گلگت کی آوازکوسننا ہوگا، پیپلزپارٹی نے گلگت کو شناخت دی ہے۔ جمعرات کوچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے غذر کے علاقے ہکوچ میں میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غذر کے تینوں نشستیں پیپلزپارٹی کی ہوں گی پیپلزپارٹی اور جی بی کے عوام کا نسلوں کا ساتھ ہے پورے گلگت بلتستان سے اپنے امیدواروں کو منتخب کرائیں گے، میں اپنے لیے نہیں جی بی کے لیے بھاری اکثریت چاہتاہوں ،بھٹو شہید کے دور کی سبسڈی سے آج بھی یہاں کے عوام کو سہارا مل رہاہے، انہوں نے کہاکہ پچھلے الیکشن میں پیپلزپارٹی سے نو سیٹیں چھینی گئی تھیں محترمہ بے نظیر بھٹو نے غذر کو ضلع کا درجہ دیا،صدر زرداری نے گلگت بلتستان کو شناخت دی ،ہم نے اب گلگت بلتستان کے لیے مزید حقوق حاصل کرنے ہیں۔