• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک پولیس کی ناقص کارکردگی، کئی علاقوں میں بدترین ٹریفک جام، شہریوں کی زندگی اجیرن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس کی ناقص کارکردگی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی، مذہبی جماعت کی ریلی کے باعث مختلف سڑکیں بند کردی گئیں، نشتر روڈ ، گارڈن، نمائش اور اطراف میں بدترین ٹریفک جام رہا، ایکسپو سینٹر میں او لیول امتحانات ، بڑی تعداد میں گاڑیوں کی آمد، یونیورسٹی روڈ اور اطراف کی سڑکیں متاثر،انتظامات ندارد ۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی ناقص کارکردگی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں مین بدترین ٹریفک جام رہا،ٹریفک جام کے باعث گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے شہریوں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا ،جمعرات کومذہبی جماعت کی ریلی کے باعث ناظم آباد ،لیاقت آباد،گرومندر،تین ہٹی ،گولیمار ،جمشید رود اور ایم اے جناح روڈ پر جگہ جگہ سڑکوں کو ٹریفک کے لئے بند کیا گیا جس کے باعث نشتر روڈ ،گارڈن ،نمائش،ایم اے جناح روڈ ،گرومندر اور اطراف کی سڑکوں شدید ٹریفک جام رہا۔

اہم خبریں سے مزید