اسلام آباد (خبر نگار) فارم 47 حکومت ملک میں جمہوری اور آئینی اقدار کو پامال کر رہی ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات سے قبل مبینہ دھاندلی، آئی ایم ایف کے بڑھتے ہوئے معاشی اثر و رسوخ اور پارٹی کے بانی عمران خان کی مسلسل قید کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو سیاسی سرگرمیوں سے روکنے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں۔