اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) امریکا کے 250ویں یوم آزادی کی تقریبات جمعرات کی شام اسلام آباد میں اس کے پرشکوہ سفارتخانے میں شروع ہوئیں توان میں وزیراعظم شہباز شریف بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ امریکی سفیر نتالی بیکر نے چیئرمین سینیٹ کے ساتھ رغبت سے تصاویر بنوائیں۔اتقریبات ایک ماہ تک جاری رہیں گی ۔ ویسے تو ان کا رسمی آغاز 4 جولائی سے ہوگااور امریکی صدر ٹرمپ واشنگٹن میں ان کا افتتاح کریں گے۔لیکن 4 جولائی کو محرم الحرام ہونے کے باعث پاکستان میں یہ تقریبات ایک ماہ قبل شروع کر دی گئیں ہیں اس سلسلے کی اگلی تقریب کل ہفتہ کی شب ڈپلومیٹک انکلیو میں موجود امریکی سفارتخانے میں ہوگی۔