کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) خالد بن ولید روڈ پر واقعے شو روم سے مسلح ملزمان اسلحہ کے دوران پر گاڑیوں کے تاجر کرن کمار کو اغوا کر کے لے گئے ، تفصیلات کے مطابق فیروزآباد تھانہ کی حدود خالد بن ولید روڈ پر واقعے گاڑیوں کے شوروم سے مسلح ملزمان تاجر کو مبینہ طور پر اغوا کر کے لے گئے ، تاجر کرن کمار کے اغوا کی رپورٹ مغوی کے کاروباری شراکت دار آغا صیر ولد آغا جان کی جانب سے فیروز آباد تھانہ میں جمع کرائی گئی جبکہ تاجر کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر پر آگئی ، درخواست گزار آغا صیر نے تحریری طور پر پولیس کو بتایا ہے کہ میں "آٹولینڈ" کے نام سے خالد بن ولید روڈ ، پی ای سی ایچ ایس میں واقع اپنے کاروباری سیٹ اپ کا قانونی مالک ہوں ، 3 جون 2026 ، ٹھیک 9 بجکر 7 منٹ پر شب تقریباً 10 سے 12 نامعلوم افراد ایک سنہری رنگ کی ٹویوٹا کرولا رجسٹریشن نمبر BGY-759 اور ایک سفید ہائی لکس ریوو بغیر نمبر پلیٹ کے، میرے شوروم کے سامنے والی سڑک پر آ کر رکی ، پہلے تین سے چار افراد دھمکاتے ہوئے میرے شوروم کے احاطے میں داخل ہوئے ، مسلح افراد نے میرے بزنس پارٹنر اور قریبی دوست کرن کمار کی طرف اسلحہ تان لیا اور پھر دوسری طرف سے دیگر مسلح افراد کو بلایا ، اس کے بعد ان سب نے اسلحے کے زور پر ان کو اغوا کر لیا اور دوسروں کو دھمکی دی کہ اگر کسی نے مداخلت کی تو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے ، ملزمان کرن کمار کو سہنری کار میں بٹھا کر موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس نے درخواست وصول کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گاڑیوں کے تاجر کو سکھر پولیس لین دین کے معاملہ پر لیکر گئی تھی جسے بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔