کراچی (رفیق مانگٹ) آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث خلیجی ممالک متبادل آئل پائپ لائن منصوبوں پر سنجیدگی سے غور کرنے لگے۔ توانائی سلامتی کیلئے اہم پیشرفت، کویت، سعودی اور امارات کے درمیان آئل پائپ لائنز پر اہم مشاورت جاری ہے۔ صرف سعودی عرب اور یو اے ای کے پاس متبادل راستے موجود ہیں ، دیگر ممالک نئی پائپ لائنز کے محتاج ہیں۔ خلیجی تیل برآمد کرنے والے ممالک آبنائے ہرمز میں طویل تعطل کے باعث عالمی منڈیوں تک رسائی برقرار رکھنے کے لیے متبادل پائپ لائن نیٹ ورکس کے قیام پر باضابطہ مشاورت کر رہے ہیں۔