کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا اور فائیو آئیز انٹیلیجنس اتحاد کا چین کیخلاف غیر معمولی مشترکہ انتباہ، الزام لگایا گیا کہ چین لنکڈ اِن اور دیگر جاب پلیٹ فارمز کے ذریعے خفیہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے, فوجی افسران، انٹیلیجنس اہلکار اور حساس معلومات تک رسائی رکھنے والے افراد ہدف، AI جعلی پروفائلز اور ملازمتوں کی پیشکش جعلی جاب اشتہارات، چینی ایجنٹس خود کو کنسلٹنسی، تھنک ٹینکس یا ہیومن ریسورس کمپنیوں کے نمائندے ظاہر کرتے ہیں۔ پہلا موقع ہے فائیو آئیز ممالک نے ایسا مشترکہ عوامی انتباہ جاری کیا۔