اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ عمر فاروق رانا کی خدمات وزارتِ صحت کے سپرد کردیں، وزارت آبی وسائل میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر (ریسرچ) حافظ فہیم حسین شاہ کی خدمات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو واپس، سیکشن افسر اسد علی ملازمت پر بحال،فنا نس ڈویژن میں تعینات سیکشن افسر صبا جاوید کی تعیناتی کی مدت میں مزید دو سال کی توسیع کی گئی ۔