کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی تاجر نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے بیروت حملے پر نیتن یاہو کو سخت دھمکی دی، جیل بھجوانے، بیٹے یائر کو امریکہ سے بے دخل کرنے اور خاندا نی اثاثے منجمد کرنے جیسے اقدامات کی وارننگ دی گئی۔ امریکی صدرنے مبینہ پیغام نیتن یاہو کی بیوی سارہ کے ذریعے پہنچایا،بیروت کے مضافات پر حملہ روکنے کا مطالبہ کیا ۔ دعوؤں کی وائٹ ہاؤس یا تل ابیب نے تصدیق نہیں کی ۔