لاہور (آصف محمود بٹ) محرم الحرام 2026 کی آمد کے پیش نظر وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ و انسدادِ منشیات نے تمام صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوج، سول آرمڈ فورسز (سی اے ایف) اور سکیورٹی آلات کی تعیناتی سے متعلق اپنی ضروریات 8جون تک فوری طور پر ارسال کریں۔