اسلام آباد( جنگ نیوز) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں بے پناہ کرپشن ہے، یہ لوگوں کو بھکاری بنانے والی بات ہے، 3ماہ بعد 13سے 17ہزار دیں تو اس کا کیا فائدہ؟پنجاب کی حد تک ڈیٹا بھی ٹھیک نہیں، صوبوں کو اگر 58فیصد حصہ لینا ہے تو سوشل ویلفیئر کی ذمہ داری بھی اٹھانی پڑے گی، جلد یا بدیر اتفاق رائے ہو کر رہے گا۔ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بی آئی ایس پی میں غریب لوگوں کی کچھ مدد کی جاتی ہے لیکن اس میں کچھ اعتراضات ہیں، پروگرام میں بے پناہ کرپشن ہے اور پنجاب کی حد تک ڈیٹا ٹھیک نہیں ہے۔