کراچی (جنگ نیوز) ریئلٹی شو ”ریپ آئیکون پاکستان“ کا ”جیو“ پر آج آغاز ، بوہیمیا اور طلحہ انجم جج ہونگے، ملک بھر کے ریپرز کو صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا ،پاکستان میں ”ہپ ہاپ“ موسیقی تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہے اور اس صنف سے وابستہ فنکار ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنی منفرد شناخت بنا رہے ہیں۔ اسی بڑھتے ہوئے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کے سب سے بڑے اور مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ نے ملک کے پہلے اور سب سے بڑے ریپ کلچر ریئلٹی شو ”ریپ آئیکون پاکستان“ کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔شو کا باقاعدہ آغاز 5 جون سے ہوگا اور اسے ہر جمعہ شب 10 بجے ”جیو ٹی وی“ پر نشر کیا جائے گا۔