راولپنڈی(عاصم جاوید)حالیہ چیلنجز میں قیادت نے دانشمندی و تدبر، قوم نے یکجہتی کی مثال قائم کی،افغان عوام پاکستان کے دل کے قریب ہیں، دونوں ممالک میں بہتر تعلقات وقت کی ضرورت ہے،صحافت ریاست کا چوتھا ستون، درست رپورٹنگ ہی دنیا تک صحیح معلومات پہنچانے کا موثر ذریعہ ہے،پاکستانی صحافیوں نے بھارتی میڈیا کے مقابلے میں حالیہ قومی معرکوں کے دوران ملک کا وقار عالمی سطح پر بلند کیا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم ملک، ایڈمرل (ر) عبدالحلیم خان، چیف میڈیا کوآرڈینیٹر عزیز احمد اعوان نے صحافیوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ حالیہ چیلنجز کے دوران قیادت نے دانشمندی اور تدبر کا مظاہرہ کیا۔