کراچی( افضل ندیم ڈوگر )جرمنی کے فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر مسافروں کی بورڈنگ کے دوران اچانک نوز گیئر گرنے سے نیا بوئنگ طیارہ دھڑام سے زمین بوس ہوگیا۔ بوئنگ 9-787 طیارے نے 5 ماہ قبل لفتھانسا ایئر میں شمولیت کے بعد جنوری میں پہلی پرواز کی تھی۔ جمعرات کو فرینکفرٹ ایئرپورٹ کے برج A15 پر لاس اینجلس کی پرواز LH-450 کی بورڈنگ کیلئے موجود تھا۔ حادثے کے وقت صرف عملے کے ارکان اور زمینی عملہ سوار تھا۔