• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

  اسلام آباد ( فاروق اقدس)فیفا ورلڈ کپ 2026  فٹبال ڈپلومیسی ،ایرانی فٹبال ٹیم کےکھلاڑی ورلڈ کپ کے تینوں میچ امریکہ میں کھیلیں گے ،فیفا ورلڈ کپ 2026  کے میچوں میں شرکت کے لیے ایرانی فٹبال کے کھلاڑیوں کی ٹیم ایک ایسے وقت میں امریکہ میں موجود ہوگی  جب دونوں ملک شدید عسکری جھڑپوں کے ماحول سے گزر چکے ہیں تا ہم کشیدگی تاحال عروج پر ہے دوسری طرف اس حوالے سے اس صورتحال سے اگر مثبت سوچ کے ساتھ بہتری کی توقعات وابستہ کرلی جائیں تو شاید یہ بھی غلط نہ ہوگا کیونکہ دنیا میں کئی ایسی مثالیں ہیں جن میں دو حریف اور دشمن ممالک کے درمیان کھیلوں نے مفاہمت کے لیے ایک بہت مثبت کردار ادا کیا ہےاور اگر اس حوالے سے پاکستان اور ہندوستان کی مثالی ہی لے لیں تو دونوں حریف ملکوں کے درمیان تناؤ میں کمی اور کشیدگی کے حالات میں بہتری لانے کے لیے "کرکٹ ڈپلومیسی" کی اصطلاح خاصی مقبول ہوئی چونکہ دونوں ملکوں میں کرکٹ کا جنون ہے اور اس لیے کرکٹ کے کھیل سے دونوں ملکوں کے درمیان حکومتوں کی حکمت عملی اور عوام کے جوش وخروش اور جذبوں نے بھی اس حوالے سے انتہائی مثبت کردار  ادا کیا۔

اہم خبریں سے مزید