• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وطن عزیز میں تمام مذاہب کومکمل مذہبی آزادی، رمیش سنگھ اروڑہ

لاہور(خبرنگار)صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا دورہ کیا۔ کالج انتظامیہ کی جانب سے صوبائی وزیر کو کالج کی کارکردگی اور طلبا کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ہسپتال میں نیورو سرجری، گردوں و جگر سمیت مختلف امراض کا علاج کیا جاتا ہے۔صوبائی وزیر نے کالج لائبریری کا بھی دورہ کیا۔ صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز میں مختلف مذاہب کے پیروکار ہیں جنہیں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ ملک کا مثبت تصور اجاگر کرنے کے لیے ہم سب کو اپنا تعمیری کردار ادا کرنا ہو گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا شعبہ صحت میں استعمال سے فائدہ اٹھانے کے لیے کام جاری ہے۔
لاہور سے مزید