ملتان (سٹاف رپورٹر) خزانہ دار کی عدم تعیناتی سے جامعہ زکریا انتظامی و مالی مسائل سے دوچار، بجٹ کی تیاری بھی متاثر‘ سابق خزانہ دار اور وائس چانسلر کے درمیان مبینہ سرد جنگ کی بازگشت‘ تفصیلات کے مطابق صفدر عباس کی جامعہ زکریا کے بطور خزانہ دارمیعاد 16اپریل کو ختم ہوگئی تھی،اگرچہ یونیورسٹی انتظامیہ نے محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کو خرانہ دار کی تعیناتی کیلئے ریکوزیشن مارچ 2026کو ارسا ل کردی تھی ،تاہم ابھی تک اس عہدے پر کسی کو تعینات نہیں کیا جاسکا ہے، جس کے باعث یونیورسٹی کو نہ صرف مالی مسائل کا سامنا ہے بلکہ جامعہ کی فنانس اینڈ پلاننگ کیمٹی کا اجلاس اور یونیورسٹی بجٹ کی تیاری بھی التواء کا شکار ہے، دوسری طرف سابق خزانہ دار صفدر عباس اور وائس چانسلر کے درمیان مبینہ سرد جنگ کی بازگشت یونیورسٹی میں سنی جارہی ہے، بعض حلقوں کا دعویٰ ہے کہ اس سرد جنگ کی بنیاد تین کروڑ روپے ایڈوانس کی عدم فراہمی اور وائس چانسلر کی نئی گاڑی کی خریداری کا معاملہ ہے، ذرائع کے مطابق اپریل میں ہونے والے کو ایڈوانسڈ سٹڈی اینڈ ریسرچ بورڈ کے اجلاس میں یونیورسٹی کے ڈینز، سینئر پروفیسرز، رجسٹرار اور خزانہ دار صفدر عباس بھی موجود تھے۔ اجلاس میں وائس چانسلر اور خزانہ دار میں اس حوالے سے اختلافات سامنے آئے ہیں۔