• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹم اہلکاروں پر حملے اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات

ملتان ( سٹاف رپورٹر)پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،کسٹم اہلکاروں پر حملے اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق محافظ سکواڈ نے جعلی چیک کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری محمد عارف ولد محمد وریام گرفتار کر لیا، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ، مخدوم رشید پولیس نے ملزم جلال سے 1200گرام چرس‘ بوہڑ گیٹ پولیس نے ملزم عدنان سے 7لیٹر شراب‘ چہلیک پولیس نے ملزم مدثر سے 10لیٹر شراب ،قطب پور پولیس نے ملزم غلام شبیر سے 30لیٹر شراب ،ممتاز آباد پولیس نے ملزم سہیل احمد سے 30لیٹر شراب، ملزم لیاقت سے 20لیٹر شراب اور بی زیڈ پولیس نے ملزم شاہد سے 500گرام آئس برآمد کرلی‘ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی‘ پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 5 نامزد اور نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے کسٹم ملازمین پر حملہ کرنے اور وردیاں پھاڑنے کے الزام میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ ممتا ز آباد پولیس نے شہری کو بوگس چیک دینے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے کارسرکار میں مداخلت کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ بدھلہ سنت پولیس نےخاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، قادرپورراں پولیس نے شہری کے رقبہ پر ناجائز طریقے سے گندم کٹائی کرنے کے الزام میں نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،گلگشت پولیس نے شہریوں سے نوسربازی سے لاکھوں کی رقم لیکر فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے جب کہ تھانہ جلیل آباد پولیس نے ریلوے ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید