• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ میں رفیق کاپھٹہ رکشہ چوری ہوگیا، تھانہ بستی ملوک کے علاقہ میںوسیم سے نقدی چھین لی گئی، سٹی شجاع آباد کے علاقہ میںعمران کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی، تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقہ میں رفیق کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی، تھانہ صدر جلال پور کے علاقہ میں صابر کا سولر پینل سسٹم چوری کرلیاگیا، تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میں نامعلوم افراد شبیر کی دکان کے تالے توڑ کر اڑھائی لاکھ مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ میں مسلح افراد نے احسن سے نقدی و موبائل فون چھین لیا، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میں سلمان کا موبائل فون چوری ہوگیا،تھانہ دہلی گیٹ کے علاقہ میں ہارون کا موٹرسائیکل چوری ہوگیا، تھانہ گلگشت کے علاقہ میں ریان کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ صدر کے علاقہ سورج میانی سے رحمان کی دکان سے متفرق سامان چوری کرلیاگیا، تھانہ کینٹ کے علاقہ میںرحمان کا موبائل فوں چوری ہوگیا، تھانہ چہلیک کے علاقہ میں ہارون کی دکان سے سامان چوری کرلیاگیا جب کہ تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میں مسلح افراد نے اجمل سے نقدی چھین لی۔
ملتان سے مزید