• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسلادھار مون سون بارشوں کے آغاز پرایم ڈی واسا نے ہائی الرٹ جاری کردیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) موسلادھار مون سون بارشوں کے آغاز پرمنیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت نے ہائی الرٹ جاری کردیا اور تمام سیوریج، ڈسپوزل اٹیشن ڈویژنوں کے افسران، فیلڈ سٹاف کو ہنگامی بنیادوں پر طلب کرکے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں نکاسیٔ آب کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا، اس دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت نے تمام ڈسپوزل سٹیشنز کو فل کیپسٹی پر چلانے کی ہدایت کی اور مختلف ڈسپوزل سٹیشنز اور علاقوں کا دورہ کر کے نکاسیٔ آب کے آپریشن کا معائنہ کیا اور لمحہ بہ لمحہ شہر بھر میں نکاسیٔ آبکے جاری آپریشن کی مانیٹرنگ کی منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے ڈسپوزل سٹیشنز سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ڈسپوزل سٹیشنز اسٹیشن کی ورکنگ اور شاہراؤں سے بارش کے پانی کی نکاسی کا جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسپوزل کو میپکو حکام سے فوری رابطہ کرکے بجلی بحال کروانے اور ڈسپوزل سٹیشن کو جنریٹر پر چلانے کا حکم دیا، اس دوران ایم ڈی واسا فیصل شوکت نے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ حفیظ اللہ لغاری اور تمام سیوریج افسران کو شاہراوں کے ساتھ ساتھ نشیبی علاقوں سے بھی بارش کے پانی کو بروقت نکالنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی اس دوران ایم ڈی واسا کو مختلف ڈسپوزل سٹیشنز پر ریکارڈ کی گئی بارش سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی۔
ملتان سے مزید