• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈز کارگو آفس کی چھت بارش کے باعث گر گئی، 2افراد زخمی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہیڈ نو بہار کے قریب گڈز کارگو آفس کے برآمدے کی کچی چھت بارش کے باعث گر گئی، 2افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں وزیر ولد نور محمد (45سال) اور نصیر ولد نور محمد (40 سال) شامل ہیں۔ریسکیو 1122نے بروقت موقع پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔حادثہ برآمدے کی بانس اور کانوں سے بنی کچی چھت بارش کے باعث گرنے سے پیش آیا۔ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔
ملتان سے مزید