ملتان (سٹاف رپورٹر)محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان میں داخلوں کا سلسلہ جاری ،تفصیل کے مطابق محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان میں تعلیمی سال 2026-27 کیلئے مختلف انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرامز میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے، یونیورسٹی میں زرعی علوم، کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سائنس، بزنس ایڈمنسٹریشن، سوشل سائنسز، فوڈ سائنس، نیوٹریشن‘ ویٹرنری، انجینئرنگ، اینوائرمنٹل سائنس و متعلقہ علوم سمیت متعدد جدید اور مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ ڈگری پروگرامز میں داخلے جاری ہیں، ترجمان کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے آن لائن اپلائی کرنے کیساتھ طلبہ اور والدین کی سہولت کیلئے کیمپس پر بھی ایڈمیشن ڈیسک لگا رکھا ہے جہاں نہ صرف تمام ڈگری پروگرامز اور کیریئر بارے مکمل تفصیلات فراہم کی جا رہیں ہیں بلکہ ڈیپارٹمنٹس ‘ لیبارٹری‘ ہاسٹلز اور دیگر سہولیات کا وزٹ بھی کروایا جاتا ہے‘ داخلہ کیلئے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 31جولائی 2026 ء ہے۔