• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر زرداری کی سیاسی بصیرت سے پاکستان میں جمہوری حکومت قائم ہے‘ پی پی رہنما

ملتان(سٹاف رپورٹر ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی 71ویں سالگرہ کے حوالےسے پاکستان پیپلزپارٹی ملتان سٹی و ضلع کے زیر اہتمام سٹی صدر ملک نسیم لابر کی صدارت میں منعقدہ تقریب کے موقعے پرملک نسیم لابر، مہمان خصوصی امیدوار این اے 150رانا شاہد الحسن، ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید صدیقی، ضلعی جنرل سیکرٹری رائوساجد علی، ڈویژنل نائب صدر سلیم شہزاد، ڈویژنل سیکرٹری انفارمیشن سلیم راجا، سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن چوہدری یاسین، سینئر نائب صدور سٹی میاں منظور قادری و ساجد بلوچ، سلیم الرحمن میو، میر احمد کامران مگسی، راضیہ رفیق، اللہ بخش بھٹہ، حاجی خلیل راں، نواز خان سوترک، مہر شاکر، اکرم انصاری، حاجی مشتاق انصاری، رانا ذوالفقار کے ٹی جی، ملک افتخار علی، طارق کھوکھر، عرفان انصاری، ملک افتخار علی، نذیر کاٹھیا، شبیر علوی، علی مشتاق بلوچ، دائود چاوناور دیگر نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی سیاسیبصیرت و فہم و فراست کی وجہ سے آج پاکستان میں جمہوری حکومت قائم ہے، آصف علی زرداری کی زندگی جمہوریت، قربانی اور عوامی خدمت کی علامت ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے ادھورے جمہوری مشن کو آگے بڑھانے میں آصف علی زرداری کا کردار تاریخی حیثیت رکھتاہے،پاکستان کھپے کے تاریخی نعرے کے ذریعے آصف علی زرداری نے قومی اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دیا ہر مشکل وقت میں جمہوریت اور آئین کا دفاع کیا، تقریب میںصدر مملکت آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
ملتان سے مزید