جنوبی وزیرستان (این این آئی) جنوبی وزیرستان لوئر میں زمین کے تنازع پر 2گروپوں میں فائرنگ سے5افراد جاں بحق ہوگئے۔حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات اور ذمہ داران کے تعین کیلئے مختلف پہلوں سے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ضروری انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئرکے علاقے گل کچ میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ ہوئی۔