• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان انتخابات، نتائج میں ردوبدل کیا گیا تو سنگین نتائج برآمد ہونگے، PTI

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے مختلف حلقوں میں بدترین انتخابی دھاندلی، نتائج میں ردوبدل کی کوششوں اور ریاستی مشینری کے کھلے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نتائج میں کسی قسم کا ردوبدل کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے، پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی نتائج اور غیر سرکاری گنتی کے مطابق شام 7 بجے تک پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار واضح برتری حاصل کئے ہوئے تھے، تاہم اس کے فوراً بعد اچانک مخصوص پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آنا شروع ہوئے، جہاں غیر معمولی طور پر 80 فیصد سے زائد ٹرن آؤٹ دکھایا جا رہا ہے اور ایک ایک بیلٹ باکس سے 700 سے 800 ووٹ نکلنا سنگین شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید