• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی کی عباس عراقچی سے ملاقات، سپریم لیڈر کیلئے خط پہنچایا

تہران (این این آئی) پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی جس میں سپریم لیڈر کیلئے خصوصی خط پہنچایا ۔قبل ازیں محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ صورتحال پر سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کیلئے فیلڈ مارشل کا خصوصی خط لیکر آیا ہوں، محسن نقوی نے بتایا کہ حالیہ صورتحال پر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کیلئے وزیراعظم کا بھی پیغام لیکر آیا ہوں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر محسن نقوی کے ساتھ ملاقات کی مزید تصاویر پوسٹ کیں، جس میں ایک تصویر بھی شامل ہے جس میں انہیں پاکستانی رہنماؤں کی جانب سے مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے بھیجا گیا خط موصول کرتے دکھایا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید