• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی گردہ ٹرانسپلانٹ گروہ کے دو اہم کارندے گرفتار

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر سٹاف رپورٹر) غیر قانونی گردہ ٹرانسپلانٹ کا بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب، 2اہم مہرے گرفتار ، ڈاکٹر نادر 187غیر قانونی انسانی گردہ ٹرانسپلانٹس میں ملوث رہا ہے، مختلف پہلوؤں پر مزید تحقیقات جاری ،ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے غیر قانونی انسانی گردہ ٹرانسپلانٹ نیٹ ورک کے دو اہم ملزموں کو گرفتار کرلیا، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے مقدمہ نمبر 16/2026 میں مطلوب مرکزی ایجنٹ شبیر حسین کو جلال پور بھٹیاں، ضلع حافظ آباد جبکہ اس کے قریبی ساتھی اور مبینہ سب ایجنٹ غلام عباس کو چک نمبر 326/15-ایل ، تحصیل میاں چنوں، ضلع خانیوال سے گرفتار کیا۔

اہم خبریں سے مزید