اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب تاریخ میں پہلی بار گنے کے کاشتکاروں کو سو فیصد ادائیگی کرادی ، 584 ارب 63 کروڑ روپے ادائیگی مکمل، ڈائریکٹر جنرل فوڈ اور انکی ٹیم کو مریم نواز کی شاباش ،پنجاب میں وزیر اعلی محترمہ مریم نوازشریف کی کسان دوست پالیسیوں کے نتیجے میں جون 2026 کے اوائل میں ہی گنے کے کاشتکاروں کو ملکی تاریخ میں پہلی بار رواں سیزن میں گنے کی مجموعی مالیت 584 ارب 63 کروڑ 33 لاکھ 98 ہزار 396 روپے ادائیگی مکمل کرنے کا کارنا مہ پنجاب حکومت نے سر انجام دے دیا ہے۔