کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی ایف بی آئی میں مذہب سے متعلق متنازع رپورٹ پر کئی اہلکار برطرف، مذہبی شناخت کو پرتشدد انتہاپسندی سے جوڑ دیا گیا، رپورٹ میں شواہد کے بغیر نتائج اخذ کرنے پر سوالات، برطرفیاں ٹرمپ کے قریبی حمایتی ڈائریکٹر کاش پٹیل کی قیادت میں جاری وسیع تر عملے کی تبدیلیوں کا حصہ ہیں۔ گارڈین کے مطابق امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے سے متعلق ایک داخلی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بعض اہلکاروں نے ایک تجزیاتی دستاویز کی تیاری، جائزے اور منظوری کے دوران مقررہ اصولوں پر عمل نہیں کیا اور ایسے نتائج اخذ کیے جن میں مذہبی شناخت کو پرتشدد انتہاپسندی سے غیر ضروری طور پر جوڑا گیا۔