• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصفہ بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں لیڈی ڈاکٹر پر ہونے والے تیزاب گردی کے حملے کی مذمت

اسلام آباد( نیوز ر پورٹر)خاتونِ اول اوررکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے سول ہسپتال کوئٹہ میں لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر ہونے والے تیزاب گردی کے ہولناک حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ خاتون اول نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین پر تشدد کی کوئی گنجائش نہیں اور ایسے جرائم سے قانون کی پوری قوت کے ساتھ نمٹا جانا چاہیے۔ اتوار کو ایک بیان کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
اہم خبریں سے مزید