کراچی (نیوز ڈیسک) نہ مکمل جنگ نہ مکمل امن، مشرق وسطی کشیدگی کا بوجھ امریکی فوجیوں اور خاندانوں کیلئے ناقابل برداشت ہوگیا۔ سیکڑوں فوجی زخمی، متعدد ہلاک، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار، امریکی فوج مسلسل ہائی الرٹ پر، طویل تعیناتیوں سے اہل خانہ پریشان، امریکی اسلحہ وگولہ بارود ذخائر میںتیزی سے کمی، وزیر دفاع ہیگسیتھ نے خبردار کیا ہے کہ ان ذخائر کو دوبارہ مطلوبہ سطح تک پہنچانے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔