• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی میں شرابی اپنی ہی گولی کا نشانہ بن گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی میں شادی کی تقریب کے دوران مبینہ طور پر شراب کے نشے میں ہوائی فائرنگ کرنے والا شخص اپنی ہی پستول سے چلائی گئی گولی کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی صنعتی علاقہ تھانہ کی حدود نیو کراچی سیکٹر11Fمیں جامع مسجد خضرا کے قریب شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے35سالہ فیروز خان شدید زخمی ہوگیا،واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر مضروب کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا تاہم وہ راستہ میں دم توڑ گیا پولیس کے مطابق متوفی کورنگی کا رہائشی تھا اور شادی کی تقریب میں بطور مہمان شریک تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ فیروز خان مبینہ طور پر شراب کے نشے میں تھا اور اسی حالت میں اس نے ہوائی فائرنگ شروع کردی۔ آسمان کی جانب فائر کی گئی گولی کا سکہ واپس آکر اس کے سر پر لگا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
اہم خبریں سے مزید