• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی یوم آزادی کی 250؍ ویں سالگرہ تقاریب کا دوسرا بڑا استقبالیہ

اسلام آباد (محمد صالح ظافر، خصوصی تجزیہ نگار) امریکاکے یوم آزادی کی 250؍ویں سالگرہ کی سال بھر جاری رہنے والی تقاریب کا دوسرابڑا استقبالیہ ہفتے اوراتوارکی درمیانی شب اسلام آباد کے امریکی سفارتخانے کے کمپائونڈ میںترتیب دیا گیاجو تین روزمیں منعقد ہونے والا دوسراخیرمقدمی اجتماع تھا قائم مقام امریکی سفیر محترمہ نتالی بیکرنے چار گھنٹے سے زیادہ دیر تک جاری رہنے والے اس جشن میں ایک پائوں پرکھڑے ہوکر ہر مہمان کا استقبال کیااور اس کے ساتھ تصاویراتروائیں وہ کم و بیش تین گھنٹے تک اس خوشدلانہ مشقت کو انجام دیتی رہیں۔ استقبالیہ کی راہداری کو پاکستان امریکا تعلقات کی پوری تاریخ پر محیط تصاویر سے سجایا گیا تھا اس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لے کر فیلڈ مارشل ایوب خان تک کے زمانے کے علاوہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اورپنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز شریف کی تصاویرکوخصوصیاہمیت دی گئی تھی ان تصاویر سے انکشاف ہوا کہ امریکا کی قائم مقام سفیرآنسہ نتالی بیکر کرکٹ کی کھلاڑی اور بلے باز بھی ہیں جس کا سراغ ان کی بلے بازی کی تصاویر سے ہوا۔

اہم خبریں سے مزید