کراچی(افضل ندیم ڈوگر)اٹلانٹک ایکسپلورر کیلئے بیشتر انتہائی نازک مرحلے بھی آئے۔ شمالی بحر اوقیانوس کے پار طاقتور ہواؤں نے مشکلات پیدا کیں۔ کئی دفعہ غبارے کی رفتار145کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی تجاوز کرگئی جو پرواز کو برقرار رکھنے کیلئے انتہائی خطرناک تھی۔ بحر اوقیانوس پر 36 گھنٹوں کے دوران پائلٹوں کوشدید موسمی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔ شدید بارش، رات بھر کی برفباری اور 20,000 فٹ سے زیادہ کی بلندی پر درجہ حرارت انتہائی سرد تھا۔