• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلانٹک ایکسپلورر غبارے بحرِ اوقیانوس عبور کرکے امریکا سے یورپ پہنچ گئے

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) "اٹلانٹک ایکسپلورر" نے ہائیڈروجن گیس غبارے میں 3دن مسلسل پرواز کرکے بحرِ اوقیانوس عبور کرنے اور امریکا سے یورپ پہنچ کر اب تک کی سب سے بڑی تاریخ ساز کامیابی حاصل کی ہے۔ اس تاریخی کامیابی کے پائلٹ برٹ پیڈلٹ ہیں جبکہ پیٹر کیونیو اور ایلیسیا ہیمپلمین ایڈمز معاون ہم سفر تھے۔ 3 رکنی ٹیم نے امریکی ریاست میئن کے شہر پریسک آئل سے گیس ہائیڈروجن بھرے غبارے میں 4جون کو اڑان بھری۔ سمندر پر اوسط 24 ہزار فٹ کی بلندی سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کا سفر کیا۔ اٹلانٹک ایکسپلورر نے اتوار کی صبح 7:40بجے یورپی ملک لکسمبرگ کے قصبے باسٹینڈورف ٹنڈیل میں بحفاظت لینڈ کیا۔ یہ ٹیم اس سے قبل 2024اور 2025میں بھی یہ کوشش کر چکی ہے۔ موسمی خرابی یا گیس لیک ہونے کی وجہ سے دو بارسفر روکنا پڑا تھا۔ اوپن باسکٹ میں ہائیڈروجن گیس سے کھلے کھٹولے میں سمندر کو پار کرنا بڑی کامیابی اور نیا ریکارڈ ہے۔

اہم خبریں سے مزید