کر اچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے کراچی میں بدترین ٹریفک جام، سڑکوں پر مافیا راج اور انتظامی مفلوج الحالی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئےسندھ حکومت اور کٹھ پتلی مقامی انتظامیہ کو شہرِ قائد کی تباہی کا براہِ راست ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ کراچی کی مرکزی شاہراہوں پر سرکاری سرپرستی میں قائم پتھارے نام نہاد مقامی حکومت کا باقاعدہ ذریعہ معاش بن چکے ہیں جبکہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی سرعام دھجیاں اڑا کر لاکھوں شہریوں کو شدید ذہنی اذیت کے جہنم میں دھکیل دیا گیا ہے، ملک کی معیشت کو پالنے والا پاکستان کا دل بدقسمتی سے گزشتہ اٹھارہ سال سے بدنیتی بدترین تعصب اور دشمنی کی بھینٹ چڑھا ہوا ہے مگر اب پانی سر سے اونچا ہو چکا ہے۔