• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محفوظ خوراک کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ غذائی تحفظ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بچوں، خواتین اور کمزور طبقات کو محفوظ خوراک کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے کیونکہ محفوظ غذا ہی صحت مند قوم اور مضبوط معیشت کی بنیاد ہے۔ محفوظ غذا ہر انسان کا بنیادی حق اور صحت مند سماج کی ضمانت ہے۔ غذائی تحفظ انسانی صحت، مضبوط معیشت اور پائیدار ترقی کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے جبکہ غیر معیاری اور آلودہ خوراک کئی خطرناک بیماریوں کا سبببنتی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ عوام کو محفوظ، معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی کے لئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید