کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں ہیوی ٹریفک کا خونی کھیل رک نہ سکا،ہاکس بے روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق ماڑی پور تھانہ کی حدود ہاکس بے روڈ پر ٹریفک حادثے میں 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے زریعے سول اسپتال منتقل کیا۔