مظفر آباد( جنگ نیوز)آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ پاکستان میں مقیم مہاجرین کی 12 نشستوں کا فیصلہ آنے والی نئی اسمبلی ہی کر سکتی ہے۔ اس دوران ریاستی نظم و نسق کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مظفر آباد میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) کا مرکزی دفتر سیل کر کے دوران تلاشی دفتر سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اسلحہ میں مشین گن، رائفل اور پستول شامل ہیں، جکہ مزید 40 سے زائدافراد کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔